حکومت کی موبائل فون آپریٹرز کو گو نواز گو پر مشتمل ایس ایم ایس بلاک کرنے کی ہدایت
لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت کے حکم پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل فون آپریٹرز کو گو نواز گو پر مشتمل ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کی ہدایت کر دی ۔ موبائل فونز آپریٹرز نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دیں ہیں ۔ گو نواز گو الفاظ پر ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کا سلسلہ آج سے شروع کر دیا جائے گا ۔ ایسے تمام ایس ایم ایس جس میں گو نواز گو کے الفاظ ہوں گے وہ بلاک کر دیئے جائیں گئے ۔ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں ایس ایم ایس کو بلاک کیا جائے گا ۔
No comments:
Post a Comment